امریکہ میں خاتون نے اپنے ہی جڑواں بیٹوں کو قتل کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 21:06

امریکہ میں خاتون نے اپنے ہی جڑواں بیٹوں کو قتل کردیا
ایریزونا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) امریکہ میں خاتون نے اپنے ہی جڑواں بیٹوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا میں ایک دہ دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے اپنے ہی جڑواں بیٹوں کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔ خاتون نے اپنے تیسرے بیٹے کو بھی ہلاک کرنے کی کوشش کی تاہم ایک رشتہ دار کی جانب سے ان کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد خاتون نے بتایا کہ ذہنی دباو سے نجات کی ادویات لیتی ہیں۔ ان کے بیٹوں کو اور ان کو کوئی پسند نہیں کرتا اسی لیےانہوں نے اپنے جڑواں بیٹوں کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کردیا۔ خاتون نے خود بھی خود کشی کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام رہیں۔ خاتون پر خود کشی کی کوشش کرنے اور اپنے بیٹوں کو قتل کرنے کے 2 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :