` یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے‘سیاسی محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے: ریاض حسین شاہ

بھارتی جارحیت کا تقاضا ہے کہ سیاست دان اختلافات بھلا کر دفاع وطن کیلئے متحد ہو جائیں،وفد سے گفتگو `

منگل 1 ستمبر 2015 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔سیاسی محاذ آرائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔بھارتی جارحیت کا تقاضا ہے کہ سیاست دان اختلافات بھلا کر دفاع وطن کیلئے متحد ہو جائیں ۔ اس وقت پاکستان کو امن و اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سیاست دان بے معنی لڑائیاں چھوڑ کر ملکی سلامتی کی فکر کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید خضر حسین شاہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون ناموس رسالت ﷺکے خلاف کو ئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان کو لادین ریاست نہیں بننے دیں گے۔اہل حق پاکستان کو نظام مصطفی ﷺ کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔`