`پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے دو طرفہ مذاکرات ضروری ہیں‘ بان کیمون`

منگل 1 ستمبر 2015 21:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اورتمام مسائل کے حل کیلئے براہ راست دو طرفہ مذاکرات کی ضرورت زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل بان کیمون ایشیاء کے اس خطے کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے براہ راست دو طرفہ مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :