Live Updates

` تخت لاہور مسلم لیگ(ن) کے ہاتھ سے نکل چکا ہے :رائے حسن نواز خان

پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ(ن) کو اسکی سیاسی حیثیت یاد دلائے گی،پی ٹی آئی رہنماء `

منگل 1 ستمبر 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی رائے حسن نواز خان نے کہا ہے کہ تخت لاہور مسلم لیگ(ن) کے ہاتھ سے نکل چکا ہے ،پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے مسلم لیگ(ن) کو اسکی سیاسی حیثیت یاد دلائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا حکومت دھاندلی کے ذریعے ضمنی الیکشن جیتناچاہتی ہے، عمران خان کے ٹائیگرز حکومتی دھاندلیوں کو ناکام بنا کر پی ٹی آئی کے امیدوارکو کامیاب بنائیں گے،حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور کرپشن، مہنگائی،بے روزگاری،لاقانونیت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے،کوئی ادارہ ایسا نہیں جہاں وسیع پیمانے پر کرپشن نہ ہورہی ہو،ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہر طرف لوٹ کا بازار گرم ہے،حکومتی وزرا بھانت بھانت کی بولیاں بول کرعوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،انہوں نے کہا ملک کے18کروڑ عوام عمران خا ن کی طرف دیکھ رہے ہیں اورعمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی لاکر ہی دم لے گی۔

`

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات