` پرویز خٹک کا روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر انچیف سے ان کی بیٹی کے وفات پر تعزیت کااظہار`

منگل 1 ستمبر 2015 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر انچیف سے ان کی بیٹی کے وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ممتاز احمد سادق کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں ایک تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ممتاز احمدصادق کی صاحبزادی صائمہ ممتاز کی وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیاہے اورکہا ہے کہ ہم ممتاز احمد صادق کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنے جواررحمت میں جگہ دے اورپسماندگان کوصبروجمیل عطاء فرمائے`

متعلقہ عنوان :