` آفتاب شیرپاوٴ اور سکندر شیرپاؤ کی جمرود خود کش دھماکہ کی مذمت میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار`
منگل 1 ستمبر 2015 21:01
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاوٴ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے جمرود خود کش دھماکہ کی مزمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔
(جاری ہے)
انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
انہوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ امن کے پائیدار قیام اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.