` جمرود با زار میں خود کش دھماکہ پا کستان اور اسلام د شمن قوتوں کی بزدلانہ کاروائی ہے، عنایت اللہ

پاک افغان سرحد کے راستے ہما را ایک ازلی دشمن ملک کھل کر وار کرنے لگا ہے ہمیں نقصانات پہنچا کر اور انسانیت کی تذلیل کر کے مسلمان دشمنی کی انتہا کردی ہے دشمن 1965ء کی جنگ میں دیا گیا سبق بھول گیا اپنی طاقت اور سازشوں پر گھمنڈ نہ کرے جار حیت کا جواب دینا جانتے ہیں`

منگل 1 ستمبر 2015 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے جمرود با زار میں خود کش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذ مت کی ہے اور اسے پا کستان اور اسلام د شمن قوتوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے ایک تعزیتی پیغام میں اُنہوں نے دھماکہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختو نخوا کی حکو مت اور عوام کی جا نب سے دہشت گردی کے اس وحشیانہ اقدام پر قبائلی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا عنایت اللہ نے واضح کیا کہ پاک افغان سرحد کے راستے ہما را ایک ازلی دشمن ملک کھل کر وار کرنے لگا ہے اور پاکستانی قوم کو جان و مال کے نقصانات پہنچا کر اور انسانیت کی تذلیل کر کے مسلمان دشمنی کی انتہا کردی ہے مگر وہ ما ضی کا سکھایا سبق بھول چکا ہے جو ہماری بہا در افواج 1965ء کی جنگ میں اُ نہیں دے چکی ہیں اسلئے وہ اپنی طاقت اور سازشوں پر گھمنڈ نہ کرے اور نہ ہی کسی غلط فہمی کا شکار ہو پاکستانی قوم دہشت گردی اور جار حیت کا جواب انسا نیت کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے دینا جانتی ہے سینئر وزیر نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور غمزدہ خاندانو ں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا درایں اثناء عنایت اللہ نے حیات آباد میڈ یکل کمپلیکس اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرکے انہیں پشاور پہنچائے گئے جمرود دھماکہ کے زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی`