` پشاور، محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ناقص تفتیش پر پہلے سے معطل شدہ انوسٹی گیشن آفیسر دیار خان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست `

منگل 1 ستمبر 2015 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے محکمانہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ناقص تفتیش پر پہلے سے معطل شدہ انوسٹی گیشن آفیسر دیار خان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق مردان کے ایک شہری نے چورہ پولیس اسٹیشن مردان کے سب انسپکٹر دیا ر خان کے خلاف قتل کے ایک مقدمے میں قصداََغلط خطوط پر ناقص تفتیش کے بارے میں درخواست دی تھی ۔

(جاری ہے)

جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پی نے مردان کے سینئر پولیس افسران کے زریعے جب ان شکایات کو چیک کیا تو اُنہوں نے اپنی رپورٹ میں ان شکایات کو بلکل درست قرار دیا تھا۔ جس پر آئی جی پی نے سب انسپکٹر دیار خان کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم جاری کیاتھا ۔ محکمانہ انکوائری رپورٹ میں پہلے سے میں معطل شدہ سب انسپکٹر کے خلاف مزید سخت کاروائی کی سفارش کی گئی۔ آئی جی پی نے محکمانہ کاروائی رپورٹ کی روشنی میں پہلے سے معطل شدہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر دیار خان کو فوری طور پر ملازمت سے برخاست کردیا`

متعلقہ عنوان :