اشرف آصف جلالی کی دعوت پر پاکستان بھر میں 4 ستمبر کا خطبہ جمعۃ المبارک ’’پاکستان عقیدہ ختم نبوت کا فیضان ‘‘ کے موضوع پر پڑھایا جائیگا

منگل 1 ستمبر 2015 20:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی دعوت پر پاکستان بھر میں 4 ستمبر کا خطبہ جمعۃ المبارک ’’پاکستان عقیدہ ختم نبوت کا فیضان ‘‘ کے موضوع پر پڑھایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں ’’عقیدہ ختم نبوت کے قرآن و سنت سے دلائل تحفظ ختم نبوت کے لیے صحابہ کرام رضی اﷲ تعالیٰ عنہم کا کردار، اسلام کے خلاف فتنہ قادیانیت کی سازشیں ، برصغیر میں عقیدہ ختم نبوت کے فروغ کے لیے اکابرین اہلسنت کی کاوشیں ،پارلیمنٹ سے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوانے میں قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کی پر نور قیادت کا کمالـ‘‘ جیسے موضوعات کو بیان کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :