صدر مملکت نے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی مزید سات روز کی رخصت منظور کر لی

منگل 1 ستمبر 2015 20:38

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنو ن حسین نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی مزید سات روز کی رخصت منظور کر لی ۔گورنر ملک رفیق رجوانہ یورپ کے نجی دورے پر ہیں او رانکی رخصت 7ستمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔