Live Updates

تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں حالیہ حکومتی کمی کے فیصلے کو مستر د کر دیا

حکمران عوام پر مہنگا ئی کے ڈورن حملے کرنے سے باز نہیں آ رہے جو ان کے رخصتی کاباعث بنے گا ‘ اعجاز چوہدری

منگل 1 ستمبر 2015 20:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پا کستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمر ان خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہد ری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں حالیہ حکومتی کمی کے فیصلے کو مستر د کرتی ہے ،حکمران عوام پر مہنگا ئی کے ڈورن حملے کرنے سے باز نہیں آ رہے جو ان کے رخصتی کاباعث بنے گا ، پٹر ول اور ڈیز ل کی قیمت میں 3 روپے کمی کر کے عوام سے دھو کہ کیا گیا ہے ، حکمران ورلڈ بنک اور امریکہ کی خو ش آمد ی بنے ہوئے ہیں جب کہ عوام کا خون نچو ڑ رہے ہیں، نا اہل حکمرانو ں کی ناقص او رعوام دشمن پالیسیا ں عوام دشمنی کا کھلا ثبو ت ہیں ۔

گزشتہ روز این اے 127کے مرکزی دفتر میں تحریک انصاف کے رہنما وں نذیر چوہا ن ،شبیر سیا ل، حضرات گل خان ، عبد الکر یم کلو اڑ ، مہر نعیم اﷲ تاج ، ندیم شاکر ، اسلم کامی ، خالد بابا اور رفیق نمبر دار کی قیاد ت میں ملاقات کیلئے آنے والے کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈ یو ں میں پیڑولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں گزشتہ 10سال کی قیمتو ں سے بھی زائد کمی ہو چکی ہے لیکن پاکستا ن میں اس کی قیمتیں ابھی بھی بہت زیا دہ ہیں حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہے ہیں اور جنر ل سیلز ٹیکس میں مسلسل اضا فہ کر کے عوام کو اربو ں روپے کا ٹیکہ لگا کر اپنی تجو ریا ں بھر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبو ل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکمران اپنی عیا شیو ں کو کم کرنے کی بجائے آئے روز ٹیکس لگا کر عوام پر مہنگا ئی کے بم بر سا رہے ہیں ، حکمرا ن عوام پر رحم کھا ئیں اور عوامی اور ملکی مفادات کی پالیسیا ں اپنا ئیں ورنہ آنے والے ضمنی اور بلدیا تی انتخابات میں اس کے نتائج بھگتنے کیلئے تیا رہو جا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ہمیشہ ان کے نا اہل دربا ریو ں کے مشوروں سے وقت سے پہلے ختم ہو جا تی ہے لیکن (ن) لیگ کی قیادت نے ما ضی کی غلطیوں سے کو ئی سبق حا صل نہیں کیا اور اس مر تبہ بھی نا اہل دربا ری ان کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :