چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے دو جوڈیشل افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 1 ستمبر 2015 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے دو جوڈیشل افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے،پشاورہائیکورٹ سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور جج صاحبان نے فوری طور پر میں دو جوڈیشل افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت سے واپسی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج؍اسپیشل جج(کسٹم،ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ)نیاز محمد خان کو خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈیمی میں سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا ہے جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج؍او ایس ڈی شریف احمد کو بحیثیت سپیشل جج(کسٹم،ٹیکسیشن اینڈ انٹی سمگلنگ) پشاور،نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے سابقہ فرائض سے فارغ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :