کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عدنان عرف ابو حمزہ کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنادی

منگل 1 ستمبر 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کی جج خالدہ یاسین نے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز اد رکھنے کے مقدمے میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے عدنان عرف ابو حمزہ کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر14 سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے،عدالت نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ استغاثہ جرم ثابت کردیا ہے مجرم کے خلاف گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے ور پولیس نے مجرم سے برآمد ہونے والا ہینڈگرینیڈ ور پستول عدالت میں پیش کیا ،ایسی صورت میں مجرم کو کوئی رعایت ہیں دی جاسکتی ہے،مجرم کو سی آئی ڈی سول لائن پولیس نے2014 میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ھینڈ گرینیڈ اور پستول برآمد کیا تھا۔