چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد کو رینجرز اہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کی جائے،رینجرز اور تحقیقاتی اداروں تعلیمی بورڈ میں بدعنوانیوں اور اقرباء پروری کا نوٹس لیں،اشرف نوناری

منگل 1 ستمبر 2015 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن کو دی جانے قتل کی دھمکیوں سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی عشروں کے بعد تعلیمی بورڈ حیدرآباد ایماندارچیئرمین کی تعیناتی کے بعد بدعنوان مافیا انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے،اشرف نوناری نے کہاکہ کرپٹ مافیا چیئرمین ڈاکٹر محمد میمن سے آنے والے امتحانی نتائج میں رد وبدل کراکر سینکڑوں نتائج تبدیل کرانا چاہتے ہیں مگر ان کے انکار کے بعد کرپٹ اور بدعنوان مافیا انہیں دھمکیاں دے رہے ہے مگر سندھ حکومت کی جانب سے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیاگیا ہے انہوں نے رینجرز،ایف آئی اے، نیب ،اینٹی کرپشن سے اعلی حکام سے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹر محمدمیمن کو فوری رینجرزاہلکاروں کی سیکورٹی فراہم کی جائے اور تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں ہونے والے سنگین بدعنوانیوں،لوٹ مار،اقرباء پروری،غیر قانونی بھرتیوں،تبادلوں اور ترقیوں کی تحقیقات کی جائے۔

متعلقہ عنوان :