قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
کوئٹہ الیون نے مقررہ اوورز میں 141رنز بنائے ٗ لاڑکانہ نے مطلوبہ ہدف 16.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا آصف بابر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
منگل 1 ستمبر 2015 20:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاڑکانہ نے کوئٹہ کی ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ٗکوئٹہ الیون نے مقررہ اوورز میں 141رنز بنائے ٗ لاڑکانہ نے مطلوبہ ہدف 16.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ٗآصف بابر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں کوئٹہ اور لاڑکانہ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔
کوئٹہ کے کپتان جلات خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے۔اوپنر بیٹسمین بسم اﷲ خان نے 79رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انہوں نے اپنی باری کے دوران چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔(جاری ہے)
انہوں نے 56گیندوں کا سامنا کیا۔ان کے علاوہ رمیض راجہ21اور کپتان جلات خان17رنز ناٹ آوٹ کے ساتھ نمایاں رہے۔
لاڑکانہ کی جانب سے علی اصغر نے 23رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں لاڑکانہ مطلوبہ ہدف 16.3اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔آصف بابر نے37گیندوں پر74رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا انہوں نے اپنی اننگز کے دوران پانچ چھکے اور چار چوکے بھی لگائے ان کے علاوہ جاوید بھٹو نے 27رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے کپتان جلالت خان، محمد عرفان اور شیرحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔آصف بابر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.