وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مری کو جہلم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 20:11

مری(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مری کو جہلم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر اعظم نے مری کو جہلم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ منصوبے میں مری کو جہلم سے پانی کی فراہمی کیلئے 30 کلومیٹر طویل پائپ لائن بچھائی جائے گی جس پر 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔