تربت میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2زخمیوں سمیت3سرپسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

منگل 1 ستمبر 2015 20:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) تربت کے علاقے میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2زخمیوں سمیت 3شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو تربت کے علاقے بلیدہ میں ایف سی نے کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ایف سی نے جوابی کارروائی کے بعد2ذخمیوں سمیت3شرپسندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5ایس ایم جی ،ایک چائنا ایم جی ،ایک سنائپر رائفل برآمد کرلی۔پکڑے جانے والے شرپسند سیکورٹی فورسز ،ایف ڈبلیو اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ایف سی نے گرفتارشرپسندوں سے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :