Live Updates

دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے ہی شہر کراچی میں امن قائم ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی

رشید گوڈیل پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینی چاہئے ،رہنما تحریک انصاف

منگل 1 ستمبر 2015 20:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے چیف آرگنا ئزر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی شہرسے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے ہی شہر کراچی میں امن قائم ہوگا۔ دہشت گرد کوئی بھی ہو انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کا کوئی دین مذہب ، اور ذات نہیں ہوتی دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں جس طرح کراچی شہر میں رینجرز اوردیگر سیکورٹی ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح اندرون سندھ میں بھی رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل کی لیاقت نیشنل ہسپتال میں عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینی چاہئے ۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالی رشید گوڈیل کو جلد صحت یاب کرے۔ جب تک جزا و سزا کا نظام مضبوط نہیں ہو گااس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات