ایبٹ آباد، لاہور سے سپلائی شدہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنیو الے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 1 ستمبر 2015 19:54

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) آخر کار کفر ٹوٹا خدا خدا کرکر کے ضلعی انتظامیہ نے لاہور سے سپلائی شدہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدر قریشی نے مخبر کی اطلاع پر مردہ باسی مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرنے والے بڑے گودام جہاں سینکڑوں کلو مرغیوں گوشت رکھا گیا تھا جن میں پھوٹاکلیجی اور مرغیوں کے اعضاء شامل تھے پر کامیاب چھاپہ مارا جہاں پر گودام میں موجود دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ سٹی لاکپ میں بند کردیا پولیس ذرائع کیمطابق ملزمان نے اقبال جرم کر لیا ہے گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصہ سے لاہور سے مردہ باسی مرغیوں کاگوشت سپلائی کرکے بٹگرام مین بازار کے مختلف ہوٹلوں اور باربی کیووالوں پر فروخت کرتے آرہے ہیں متذکرہ مکروہ دھندہ کافی منافع بخش ہے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صفدر قریشی کے ہمراہ اے ایف سی محکمہ صحت اہلکار ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر سلیم خان، انسپکٹر نواز اور پولیس کی نفری بھی تھی انہوں نے چھاپے سے برآمد بھاری مقدار میں باسی مرغیوں کا گوشت دریا میں پھینک دی رنگے ہاتھوں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کردیا ادھر بااثر ملزمان کو پولیس سے کیلئے سیاسی شخصیات متحرک ہوگئے بعداذاں ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے مردہ باسی مرغیوں کے گوشت کے مین سپلائی گودام پر کامیاب چھاپے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ برداشت نہیں کی جائیگی مردہ باسی مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرنے والوں نے انسانیت کو شرما دیا ہے انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاکہ کوئی اور اس قسم کا دھندہ کرنے کی جرت نہ کرسکے

متعلقہ عنوان :