کراچی‘ 41 بدعنوان حکومتی عہدیداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کی منظوری

منگل 1 ستمبر 2015 19:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے انسداد دہشتگردی ادارے کو گیارہ مختلف اداروں کے 41 حکومتی عہدیداروں کے خلاف ایف آر درج کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے یہ ہدایت جاری کیں۔ اجلاس میں مقامی حکومتی ادارے کے عہدیداروں کیلئے جعلی اراضی اور دیگر دستاویزات بنانے کے خلاف مقدمات کے اندراج کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

ان عہدیداروں میں ٹاؤن میونسپل آفس لطیف آباد کے عہدیدار ظفر بیگ مغل‘ ارشد پٹھان‘ یاسین شاہ‘ قاضی نسیم‘ قاضی نہال‘ ٹی ایم او سوبہو ڈیرو انور علی بلوچ اور انکا لوئر سٹاف امداد علی شاہ‘ افضل حسین اور قادر بخش ملین بدعنوانی‘ اور کراچی میونسپل کارپوریشن ڈی ڈی او عمران قدیر‘ خالد ہاشمی‘ ندیم سفیان‘ کلرکوں میں شاہد اقبال‘ سلیم اور نسیم الدین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی نکاسی آب اور سیوریج بورڈ کے عہدیداروں اظہار الدین اعجاز عالم‘ عبدالقادر‘ عارف فاروق اور سیف اللہ خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔