چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
منگل 1 ستمبر 2015 19:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے محمد معین وٹو کی سربراہی میں چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی ک وملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
منگل کو چیئرمین قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر حفظ الرحمن خان کی صدارت میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے میجر جنرل اصغر نواز ، وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عارف خان اور دیگر متعلقہ حکام نے کمیٹی کو حالیہ بارشوں سے ملک میں ہونے والے نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال چترال ، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں مون سون بہت زیادہ بارشیں ہوئی ہیں جبکہ مون سون ہمیشہ مشرق سے رونما ہوتی ہے مگر اس دفعہ یہ مغرب سے شروع ہوئی ہیں انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ چترال اور دیگر علاقوں میں مون سون بارشوں سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں تاہم این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں نے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں ریلیف ، بحالی اور آبادی کے لئے مختلف سطح پر اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح پنجاب اور سندھ میں بھی سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے لئے مختلف سطح پر اقدامات کئے گئے ہیں جن میں لوگوں کو فوری ریلیف دیا گیا ہے اوراس کے بعد دوبارہ آباد کاری و بحالی اور انفراسٹرکچر کے لیے بھی مختلف اقدامات کئے گئے ہیں اس موقع پر نعیمہ کشور خان نے کہا کہ دنیا میں اس وقت جو موسمیاتی تبدیلیاں ہورہی ہیں پاکستان اس میں تیسرے نمبر پر ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے پہلے سے کیا اقدامات کئے اور اس حوالے سے صوبوں کے نمائندوں کو بھی آئندہ ا جلاس میں بلایا جائے اس پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو روکنے کیلئے الگ ٹیم ہے اوراس کے لئے انتظام کرنا ایک الگ ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور شمالی علاقہ جات میں رڈار سسٹم کام نہیں کررہے ہیں جبکہ اس طرح دریاؤں کا کوئی ایکٹ بھی موجود نہیں ہے اس موقع پر وفاقی سیکرٹری عارف خان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دریاؤں کو مینجمنٹ کرنے کے لیے بہت رقم اور وسائل کی ضرورت ہے جبکہ آسمانی آفتوں کو ایک حد سے زیادہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا انہوں نے کہا کہ سو فیصد دیکھا ہے کہ کوئی بھی ملک آسمانی آفت سے نہیں بچ سکا ہے وفاقی سیکرٹری نے کمیٹی کو تجویز دی کہ وہ آئندہ اجلاس میں محکمہ موسمیات اور فلڈ کمیشن کے حکام کو بھی مدعو کریں انہوں نے کہا کہ وارننگ سسٹم محکمہ موسمیات کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ جب تک صوبے موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات پر عملدرآمد نہیں کرتے اس وقت تک موسمیاتی تبدیلی کے حساب کو حل ہی نہیں کرسکتے اور صوبوں کو اس کو ترجیحی بنیادوں پر رکھنا ہوگا رکن کمیٹی مسرت احمد زیب نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس اختیارات نہیں ہیں تو اس کا کیا فائدہ ہے یہ صرف وقت اور پیسے کا ضیاع ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب روکنے کیلئے جنگلات اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں درخت بے دردی سے کاٹے جارہے ہیں اور حکومت نے اس سلسلے میں شجر کاری کے لیے کیا اقدامات کئے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.