جنرل راحیل شریف کرپٹ سیاست دانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے، ملکی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائیگی؛شیخ رشید احمد

کبھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے؛قائدعوامی مسلم لیگ

منگل 1 ستمبر 2015 19:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے قائدممبرقومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کرپٹ سیاست دانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے اور ملکی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے امید پر دنیا قائم ہے اور کبھی بھی امید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے‘ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسے ہمیشہ قائم و دائم رہنا ہے‘ انشاء اللہ ارض وطن میں ایک دفعہ پھر سے خوشحالی آئے‘ کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بنے گا‘ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے‘ ان خیالا کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں تاجروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاسے کیا۔

ممبرقومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس طرح ہمارا کمانڈر جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوا ہے اسی طرح کرپٹ سیاست دانوں اور دہشت گردوں کے خلاف شروع کیا جانے والا آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان تاجر رہنما سابق ناظم رانا محمد سکندراعظم خاں نے کہا کہ ملکی حالات آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہے ہیں‘ ہمیں اپنے کمانڈر جنرل راحیل شریف سے بہت سی آمیدیں ہیں انشاء اللہ وہ ہماری امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے جنرل راحیل شریف سے التماس کی کہ وہ کالاباغ ڈیم بنا کر ہمیشہ کیلئے امر ہو جائیں اور کالاباغ ڈیم کی راہ میں جو بھی رکاوٹ ہے اسے کچل کر ڈیم تعمیر کروائیں تاکہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کاروباری حالات لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ابتر ہو چکے ہیں‘ فیکٹریاں بند پڑی ہیں اور مزدور کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے ایسے حالات میں انسٹالمنٹ کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے۔

رانا سکندراعظم خاں نے بھارت کوللکارا اور کہا کہ ہم برما نہیں ہم پاکستان ہیں اور اگر تم نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم تمہاری آنکھیں نکال دیں گے۔انہوں نے افواج پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اٹھانے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ جنرل راحیل شریف کو اتنی جرات اور دلیری دے کہ وہ کرپٹ لوگوں کو پکڑ کو ان کا احتساب کر سکیں

متعلقہ عنوان :