محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین کی غیر قانونی ٹرانسفرز

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کل اجلاس طلب کرلیا

منگل 1 ستمبر 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین کی غیر قانونی ٹرانسفرز کیخلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے 2ستمبر پروز بدھ کو اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر پنجاب حاجی ارشاد احمد کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں تمام محکمہ جات کے صدورز ‘ جنرل سیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران شرکت کرینگے۔ اپیکا کے عہدیداران کے اجلاس میں ملازمین کی غیر قانونی ٹرانسفرز کے بارے میں غور کیا جائیگا اور آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔