ریسکیو 1122 نے اگست میں134504ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا

ریسکیو1122نے حالیہ سیلاب میں97ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا: ڈائریکٹر ریسکیو1122

منگل 1 ستمبر 2015 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ڈائریکٹرپنجاب ایمرجنسی سروس بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے گزشتہ روز ہیڈ کوارٹرز ریسکیو1122میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے پنجاب کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیاجسکا مقصد سروس کی کارکردگی اوربِناکسی تفریق کے تمام شہریوں کویکساں معیارکی ایمرجنسی سروسز ڈیلوری کویقینی بنانا ہے۔

ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے اعدادو شمار کے مطابق ریسکیو1122نے اگست میں پنجاب بھر میں اپنے سات منٹ ریسپانس ٹائم کو برقراررکھتے ہوئے55604ریسکیوآپریشن کے دوران134504ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا۔میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر)ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) فہیم احمد قریشی،ہیڈ آف آپریشنز ایاز اسلم اور ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس) نعیم مختار سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کا موازنہ کیا جائے تو ان میں19061کال ٹریفک حادثات،26810 میڈیکل ایمرجنسی،649آگ لگنے کے واقعات ،2010جرائم کی کال158,ڈوبنے کے واقعات, 121عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات اور17دھماکوں کے واقعات اور 6778دیگر ریسکیو آپریشن شامل ہیں جن پر ریسکیو1122نے ریسپانڈ کیا۔اعداد و شمار کے مطابق 211آگ کے واقعات لاہور میں، 58فیصل آباد ، 46گوجرانوالہ ،61راولپنڈی، 43ملتان اور سیالکوٹ میں18آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔

اسی طرح 4061ٹریفک حادثات لاہور میں، 1765فیصل آباد، 1331گوجرانوالہ، 1178ملتان جبکہ راولپنڈی میں817ٹریفک حادثات رونما ہوئے جہاں ٹریفک قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز ریسکیو1122ہیڈکوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران ڈائریکٹر ، پنجاب ایمرجنسی سروس نے کہا کہ ریسکیو1122کی واٹر ریسکیوٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ اضلا ع میں دیگر اداروں کے باہمی اشتراق کے ساتھ ریسکیو آپریشنز کیے جن میں ریسکیو1122نے 97ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔

انہوں نے مزید کہاریسکیو 1122نے لیہ سے 26885سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا، قصور سے 24440، مظفر گڑھ سے 11885، رحیم یار خان سے 9460، ڈیرہ غازی خان سے 4826اور باقی سیلاب متاثرین کو دیگر سیلاب زدہ اضلاع سے ریسکیو ریسکیو کیاگیا ہے ۔ انہوں نے تمام ریسکیورز کی خدمات کو سراہاجنہوں نے دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ حالیہ سیلاب میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کو ہدایت کی کہ کسی بھی حادثے یا سانحے سے نبرد آزماہو نے کے لیے ہروقت تیار رہیں، انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122پاکستان کا سب سے بڑا ایمرجنسی میں خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن چکا ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسران کو مزید ہدایت کی کہ و ہ حادثات کی روک تھام پر زور دیں کیونکہ زیادہ تر حادثات کو ٹریفک قوانین، بلڈنگ کوڈز اور لائف سیفٹی کوڈز پر عمل درآمد کر کے روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :