وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 19:35

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آجکل برطانیہ کے دورے کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا گیا۔ چوہدری نثار کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشنر سے ملاقات کی گئی جبکہ نادرا کے پاسپورٹ آفس کا بھی دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :