بنکوں سے لین دین پرعائد ٹیکس کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں تاجروں گروپ پھر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے

منگل 1 ستمبر 2015 19:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) حکومت کی جانب سے بنکوں سے لین دین پرعائد ٹیکس کے خلاف احتجاج کے سلسلہ میں تاجروں گروپ پھر دو حصوں تقسیم ہوگئے بنکوں سے لین دین پرعائد 0.3فیصد ظالمانہ کے خلاف فیصل اباد کے تاجروں نے آج ( مورخہ 2ستمبر کو چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا 9ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ‘ جبکہ انجمن تاجران فیڈریشن نے تمام تاجر رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے پیش نظر یکم ستمبر تا دس ستمبر کے دوران بنکنگ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی ہڑتالوں، دھرنوں، کا سلسلہ موخر کرنے کی اپیل کردی ہے آن لائنکے مطابق سپریم انجمن تاجران کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ہوا۔

جس میں سٹی کلاتھ بورڈ (رجسٹرڈ) کلاتھ بورڈ فیکٹری ایریا سمیت شہر کی دیگر تاجر تنظیموں نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اسلم بھلی ‘ صدر جاوید ظفر ‘ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ ودیگر رہنماؤں الحاج محمد نواز وہرہ‘ حاجی بشیر احمد،چوہدری غلام سرور،محمد ایوب منج،محمدامین بٹ، محمد یوسف موتی ، حاجی عابد ، محمد بلال الٰہی، خالد جٹ، رانا اکرام اللہ ، خالد انوار ، محمد اکرم پاشا، چوہدری عزیز الرحمن، رانا عمران ، ایس ایم ایوب چنیوٹ بازار ، ملک شاہد رسول ، میاں محمد سعید، ‘یوسف موتی ‘آفتاب بٹ‘حاجی شمشاد علی‘ میاں اختر محمود و دیگر نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ظالمانہ حکومتی پالیسیوں بالخصوص 0.3 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کر دیا اور مورخہ 28اگست بروز جمعة المبارک کو لاہور میں منعقدہ آل پاکستان انجمن تاجران کے فیصلوں کی تائید کی گئی۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق 2ستمبر بروز بدھ کو صبح 11بجے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جبکہ 4ستمبر کو تمام تاجر بنکوں سے لین دین نہیں کریں گے اور 9ستمبر بروز بدھ کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہو گا تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے سپریم انجمن تاجران کے عہدیداران نے تمام تاجر تنظیموں کو احتجاجی کیمپ میں شرکت کی اپیل کی ہے کہ تمام تاجر برادری بلا تفریق اپنے حقوق کے تحفظ اور ظالمانہ ٹیکس کے خاتمہ کے لئے احتجاج میں شرکت کرے۔

علاوہ ازیں انجمن تاجران فیڈریشن نے تمام تاجر رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کے پیش نظر یکم ستمبر تا دس ستمبر کے دوران بنکنگ ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاجی ہڑتالوں، دھرنوں، کا سلسلہ موخر کرکے سن 1965کے نڈر دلیر افواج پاکستانوں کے سپوتوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے، فیڈریشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے سن 1965کی جنگ کے اہم ترین تاریخی واقعات کو مسخ کرنے کے لیئے بھارت نے ماہ ستمبر کے دوران تیس روزہ تقریبات کا اعلان کیا ہوا ہے اور نئی نسل کو باور کروایا جا رہا ہے کہ بھارت نے یہ جنگ جیتی تھی جب کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے یہ جنگ بری طرح ہاری تھی اور سلامتی کونسل میں خود جنگ بندی کی قرار داد لے کر دوڑا تھا، پریس ریلیز میں تاجر رہنماؤں کی توجہ اس طرف بھی منبذول کروائی گئی ہے کہ ان دنوں بھارتی فیڈریشن چمبرز آف کامرس اور دیگر تاجر تنظیمیں کروڑوں روپیہ کے اشتہار ملکی غیر ملکی میڈیا میں سن 65کے غلط حقائق کے بارے میں دے کر پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھا رہے ہیں ، جب کہ ایسی فلمیں بھی بنائی جا رہی ہیں جن کا مقصد پاکستان کی نظریاتی اساس کو پامال کرنا ہے، فیڈریشن نے تمام تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سے یہ بھی گذارش کی ہے کہ ضلعی حکومت، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کی طرف سے یوم دفاع کو باقار طریقے سے منانے کے لیئے بہت سے پروگرام بنائے گئے ہیں اور تاجر برادری کو بھی ایسی ہی تقریبات منعقد کرکے افواج پاکستان کی خدمات کو سراہنا چاہیئے بجائے اس کے کہ ان دنوں ہڑتالیں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :