رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی، 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی منگل 1 ستمبر 2015 19:32

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرکے 11 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے ملنے پر کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی میں 11 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :