پاکستان ریلویز ٹرین مسافروں کو کرائے کی مد میں چھوٹ پیکج دے گا: چیف ایگزیکٹو آفیسرجاوید انور بوبک

منگل 1 ستمبر 2015 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان ریلویز ٹرین مسافروں کو کرائے کی مد میں چھوٹ پیکج دے گی۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور بوبک نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ریلوے نے بتایا کہ چھوٹ پکیج پر لائنز کمپنیوں کے کرایہ پیکج کی طرز پر ہوگا کسی بھی مسافر کو ایک ماہ قبل ٹرین ٹکٹ بک کروانے پر 10فیصد پندرہ روز قبل ٹکٹ ریزرو کروانے پر مسافر کو دو فیصد اضافی کرایہ ادا کرنا پڑے گا تاہم چھوٹ کی شرح کو تاحال ختمی شکل نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :