ایس پیز کی نگرانی میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران1037ون ویلرز گرفتار،مقدمات درج

نوجوانوں کو ون ویلنگ سے دور رکھنے میں والدین ذمہ داری سے اپنا کردار اداکریں۔طیب حفیظ چیمہ

منگل 1 ستمبر 2015 19:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ ایس پی سٹی محمد آصف صدیق اور ایس پی صدر ندا عمر چٹھہ کی نگرانی میں ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں اینٹی ون ویلنگ سپیشل اسکواڈ بھی شہر بھر میں ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور انسدادی کارروائی میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کرتے ہوئے1037ون ویلرز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کروائے ہیں ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز ون ویلرز کے خلاف کارروائی ہرممکن یقینی بنائیں، کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کریں اس سلسلے میں غفلت ،کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ نوجوان نسل مستقبل کاقیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کوون ویلنگ کی نذر ہو نے نہیں دیا جا ئے گابلکہ ہمیں انکی توانائیوں کوتعمیری کاموں کیلئے استعمال کرناہے۔

والدین اور شہری اپنے پیاروں کواس خطرناک کھیل سے دوررکھیں۔ ون ویلنگ اور تیز رفتار ی کا مظاہرہ کر نے والوں کیخلاف سخت کاروائی جاری ہے ۔جس کا مقصد نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے باز رکھنا ہے،چیف ٹریفک آفیسر لاہورنے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہریوں کا تعاون بھی قابل ستائش ہے ،ان کی بر وقت اطلاع اور مثبت کردار سے ون ویلرز کیخلاف کاروائی کرنے میں مزید آسانی ہوتی ہے۔شہر بھرمیں ون ویلرز کیخلاف کاروائی کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں،ون ویلنگ کے خاتمے تک مہم جاری رہے گی