والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ثقافتی فروغ کیلئے ٹانگہ ٹورازم متعارف کروا دیا

منگل 1 ستمبر 2015 19:24

لاہور ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے ثقافتی فروغ کے لئے ٹانگہ ٹورازم متعارف کروا دیا۔اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے کہا ہے کہ باقاعدہ افتتاح جلد کر دیا جائے گا، ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینا اتھارٹی کی ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک نجی کلچرل کلب کے ساتھ مل کر والڈ سٹی اتھارٹی ٹانگہ ٹورازم کو پروموٹ کرے گی۔

یہ ایک منفرد طرز کی سیاحت کو ہوگی جو سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بھی بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹانگہ ٹورازم کو مقصد اندرون لاہور کے روایتی کلچر کو پروان چڑھانا بھی ہے۔ یہ ٹانگے ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار رات کو چلا کریں گے جن میں سیاحوں کے لئے گائیڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رنگیلا رکشہ کے بعد ٹانگہ ٹورازم ایک اہم قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :