چشتیاں ،دو حقیقی بھائیوں نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے اپنے کز ن کو قتل کر دیا

منگل 1 ستمبر 2015 18:43

چشتیاں ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) چشتیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر102فتح میں دو حقیقی بھائیوں نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر اپنے نوجوان کز ن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چشتیاں پولیس کے مطابق متذکرہ چک میں مقتول فریاد کے ساتھ ملزمان مقصود محمداکرم کی دشمنی چلی آرہی تھی۔اور گذشتہ روز دونوں فریقین کے درمیان پھر جھگڑا ہوگیا۔چنانچہ مقصود ولد محمد اکرم نے پستول سے فائرنگ کرکے فریاد کو قتل کر دیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعش ورثا کے حوالے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :