وفاقی وزیر خزانہ نے ٹیکس ریفارمز کمیشن کی مدت میں مزید 90روز تک توسیع کر دی

منگل 1 ستمبر 2015 18:40

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ٹیکس ریفارمز کمیشن (ٹی آر سی) کی مدت میں مزید 90روز تک توسیع کر دی۔ یہ بات ایف بی آر کے ترجمان نے منگل کو یہاں ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹیکس ریفارمز کمیشن بلا واسطہ اور بالواسطہ ٹیکسز اور ٹیرف کا جائزہ لینے اور انہیں عملی جامہ پہنانے ،ایف بی آر کے انتظامی ڈھانچے اور خود مختاری کا جائزہ لینے اور بین الا قوامی سرحدوں پر افراد اور اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کی غرض سے بارڈر فورس کی تشکیل کیلئے قائم کیا گیا تھا۔