Live Updates

ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا ، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘ 2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا شیرا نوالہ باغ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 1 ستمبر 2015 18:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘ 2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

منگل کو گوجرانوالہ کے علاقے شیرا نوالہ باغ میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی ۔

2017ء کے آخر تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہے اور یہ آپریشن جاری رہے گا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کو ضمنی انتخاب میں اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو جائیگا۔ وہ پہلے جسٹس (ر) وجیہہ الدین اور جاوید ہاشمی کے سوالوں کا جواب تو دیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات