شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 13 شدت پسند ہلاک ،متعدد زخمی، 3ٹھکانے تباہ

منگل 1 ستمبر 2015 18:27

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ا ن کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔ دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال اور وادی زوئی میں دہشت گردوں کے خلاف جیٹ طیاروں کے ذریعے کارروائی کی جس میں 13 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔