پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے انتہاپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنا ہو گا‘ طاہر محمود اشرفی

نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کرنا مذہبی و سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہے ‘ چیئرمین پاکستان علماء کونسل

منگل 1 ستمبر 2015 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے انتہاپسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنا ہو گا، نوجوان نسل کو قیام پاکستان کے بنیادی مقاصد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کرنا مذہبی و سیاسی قائدین کی ذمہ داری ہے ،یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک عشرہ تحفظ ختم نبوت عشرہ دفاع پاکستان منایا جائے گا۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے راوالپنڈی میں عشرہ دفاع پاکستان کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں مولانا نعمان حاشر،مولانا عبد الحمید صابری،مولانا حفیظ الرحمن،مولانا طاہر عقیل ،حافظ محمد امجد،مولانا اشفاق پتافی،مولانا سمیع اﷲ ربانیودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علماء اور مشائخ نے قیام پاکستان کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔ اب دفاع پاکستان میں بھی انہیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کو راوالپنڈی میں آئمہ مساجد ، خطباء اور مدارس عربیہ کے اساتذہ اور طلباء کے لیے تربیتی نشست ہو گی اور علماء کنونشن منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بعض پاکستان دشمن قوتیں ملک کے اندر سیاسی اور مذہبی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت کو باہمی اتحاد سے ان قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محروب و منبر کے وارثوں کو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے میدان میں آنا ہو گا اور آئندہ ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں پاکستان علماء کونسل بھر پور حصہ لے گی۔

متعلقہ عنوان :