ایل ڈی اے کاناجائز تعمیرات کے خلاف ہلوکی میں آپریشن ‘200کنال اراضی واگزار

منگل 1 ستمبر 2015 18:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی کے لیے مختص کی جانے والی اراضی پر آپریشن کر کے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

(جاری ہے)

ہلوکی کے علاقے میں قائم ایک فیکٹری کو غیر قانونی طور پر توسیع دینے کے لئے بنائی جانے والی چار دیواری مسمار کر کے 200کنال اراضی واگزار کروا لی ۔ اس کے علاؤ ہ ہڈیارہ کے علاقے میں ایک وسیع و عریض مکان کی تعمیر کے لئے بنائی جانے والی پختہ بنیادیاں بھی گرا دی ہیں۔