ایل ڈی اے کے10 پلاٹ او رایک دکان44کروڑ41 لاکھ روپے میں نیلام

رائے ونڈ روڈ پر واقع4کنال کی پٹرول پمپ سائٹ ایک کروڑ33 لاکھ20ہزار روپے کے عوض تین سال کے لئے لیز پر دے دی گئی جوبلی ٹاؤن کی ہسپتال سائٹ16 کروڑ68لاکھ روپے میں نیلام ہوئی‘شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا

منگل 1 ستمبر 2015 18:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی نے گزشتہ روز جوبلی ٹاؤن کی ہسپتال سا ئٹ ‘پارک اینڈشاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کی ایک دکان اور مختلف رہائشی سکیموں کے کمرشل پلاٹ 44کروڑ41لاکھ59ہزار روپے میں نیلام کردئیے جبکہ مین رائے ونڈ روڈ پرایل ڈی اے ایونیو ون کے Bبلاک میں واقع4کنال کی پٹرول پمپ سائٹ ایک کروڑ33لاکھ 20ہزار روپے کے عوض تین سال کے لئے لیز پر دے دی گئی ۔

جوبلی ٹاؤن میں واقع 25کنال 11مرلے 110مربع فٹ رقبے کی ہسپتال سائٹ کی بولی کی ابتدائی قیمت 65لاکھ روپے فی کنال تھی جبکہ یہ 65لاکھ25ہزار روپے فی کنال کے حساب سے 16کروڑ68لاکھ73ہزار روپے میں نیلام ہوئی ۔پارک اینڈشاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے اپر گراؤنڈ فلور پر و اقع 324.68مربع فٹ کی دکان نمبر51کی بولی کی ابتدائی قیمت ایک کروڑ94لاکھ80ہزار آٹھ سو روپے تھی جبکہ یہ دو کروڑ25ہزار روپے میں نیلام ہوئی ۔

(جاری ہے)

مین رائے ونڈ روڈ پرایل ڈی اے ایونیو ون کے Bبلاک میں واقع4کنال کی پٹرول پمپ سائٹ لیز پر دینے کے لئے بولی کی ابتدائی قیمت 11لاکھ روپے سالانہ فی کنال تھی جبکہ یہ 11لاکھ10ہزار روپے فی کنال سالانہ کے حساب سے تین سال کے لئے ایک کروڑ33لاکھ 20ہزار روپے کے عوضلیز پر دے دی گئی ۔نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ محمد نعمان خان اور اکبر نکئی اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیراور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔

نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند29حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیاا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔