بلدیاتی الیکشن میں کرپٹ اور دھاندلی کی پیدوار (ن)لیگ کوکلین بورڈ کر یں گے‘ سبطین خان

بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے امیدواروں کو کامیاب کرانے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی

منگل 1 ستمبر 2015 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خا ن نے کہاہے کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں کرپٹ اور دھاندلی کی پیدوار (ن)لیگ کوتحریک انصاف کلین بورڈ کر یں گے اور بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے امیدواروں کو کامیاب کرانے کا خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی،تحریک انصاف پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹیں دے گی،وہ گذشتہ روز پارٹی آفس میں آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تین حلقوں میں الیکشن کا لعدم قرار دینا پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے ، عمران ان نے الیکشن 2013 کے بارے میں جو موقف اختیا ر کیاتھا آج اسی پر قائم ہیں ، ٹربیونلز کے فیصلوں نے ثابت کیا کہ 2013 میں ریکارڈ دھاندلی کی گئی تھی، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہریونین کونسل سے تحریک انصاف ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی، حکومت میں اگر تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے توفوری طور ر مستعفی ہوجائے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کے خاتمے تک تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔