نوجوان ہمارا روشن مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں،20لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے ‘شہبازشریف
صوبے کے نوجوانو ں کو با اختیار بنانا اورانہیں باعزت روز گار کے مواقع کی فراہمی پنجاب حکومت کی گروتھ سٹریٹجی کا اہم جز ہے پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور انہیں بااختیار بنانے کے پروگراموں کیلئے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو
منگل 1 ستمبر 2015 18:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بااختیار بنا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے ،پنجاب حکومت نے نوجوانوں کے روشن مستقبل اور انہیں بااختیار بنانے کے پروگراموں کیلئے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کیے ہیں،آئندہ 3 برس کے دوران صوبے میں 20لاکھ نوجوانوں کومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس ضمن میں نوجوانوں کو اندرون اوربیرون ملک روزگار کے قابل بنانے کیلئے فنی تربیت کا بڑا پروگرام ترتیب دیا گیاہے، سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جاچکی ہے اوراس شاندار پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا جارہا ہے ،ہنر مند افرادی قوت کسی بھی ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند فورس تیار کرنے پر خصوصی توجہ مرکوزکی گئی ہے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.