کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم حملہ کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی

منگل 1 ستمبر 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) کراچی کی مقامی عدالت نے وسیم اکرم حملہ کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزم کے ناقابل ضمانیت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے وسیم اکرم کی گاڑی پر کارساز روڈ پر چارا گست کو فائرنگ کی گئی تھی اس کیس میں ایک ملزم الطاف گرفتار ہے جبکہ ملزم عامر الرحمان ضمانت پر ہے اور ملزم صلاح الدین مفرور ہے تفتیشی افسر نے مقدمہ کا حتمی چالان جوڈیشل مجسٹریت کی عدالت میں جمع کرایا جس میں دفعہ تیس سو چوبیس کی جگہ پانچ سو چھہ بی لگائی گئی ہے عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سماعت پندرہ ستمبر تک ملتوی کردی