دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن عمران قیوم کو90 دن کے لیئے رینجرز کے حوالے کردیاگیا

منگل 1 ستمبر 2015 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکن عمران قیوم کو90 دن کے لیئے رینجرز کے حوالے کردیا بھٹائی آباد سے رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ملزم عمران قیوم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم پر ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم بھی ہیں جبکہ ملزم ایم کیوایم الیکشن سیل کے رکن عمیر صدیقی کا قریبی ساتھی ہے رینجزر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کو نوے دن کی نظر بندی پر رینجرز کے حوالے کردیا