انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 1 ستمبر 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدالت میں پیش نہ ہونے پر پولیس افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے اس مقدمہ میں انسپکٹر ذوالفقار تفتیشی افسر ہیں جو کہ عدالتی حکم کے باوجود عدلات میں پیش نہیں ہورہا ہے جس پر عدالت نے تفتشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری رتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پولیس افسر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے سماعت پندرہ دن کے لیے ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :