رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پولیس اہلکار قتل کے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیئے ملتوی

منگل 1 ستمبر 2015 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے اور پولیس اہلکار قتل کے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیئے ملتوی کردی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت پولیس اہلکار قتل اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں ایم ایل او سول اسپتال کا بیان قلم بند کیا گیا جس کے بعد سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کی گئی سیکورٹی خدشات کے باعث مقدمہ کو جوڈیشل کمپلکس منتقل کردیا گیا ہے