سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس میں تعینات 928 افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دے دیا

منگل 1 ستمبر 2015 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس میں تعینات 928 افسران کو ان کے محکموں میں واپس بھیجنے کا حکم دے دیا سندھ ہائیکورٹ میں ایس پی ذوالفقار سیہڑ نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ موٹر وے پولیس نے میں تعینات ہیں لیکن چاروں صوبوں سے ڈپوٹیشن پر کانسٹیبل سے انسپکٹر کی پوسٹ پر928افسران کو لیاگیا اور ان کو واپس ان کے محکموں میں نہیں بھیجا گیا جس سے ان کی سنیارٹی متاثر ہورہی ہے لہذا ان کو واپس ان کے محکموں میں واپس بھیجا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی عدالت نے حکم دیا کہ چار ماہ میں ڈپوٹیشن پر آئے تمام افسران کو ان کے محکموں میں بھیجا جائے جبکہ 1997 سے2007 تک 468 جن افسران کو محکمہ میں ضم کیا گیا ہے ان کو بھی واپس بھیجا جائے آئندہ سماعت پر ضم ہونے والے افسران کے وکلا دلائل دیں گے

متعلقہ عنوان :