میرا ماضی او رحال کرپشن سے پاک ہے ،عائد الزآمات میں سے سرخر و ہو چکا ہوں‘ وزیر تعلیم پنجاب

آصف زرداری کو بات کرنے سے قبل رحمان ملک سے مشورہ کر لینا چاہئے تھا ، ایف آئی اے بے گناہ ثابت قرار دے چکی ہے ‘ رانا مشہود

منگل 1 ستمبر 2015 17:37

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو میرے متعلق بات کرنے سے قبل رحمان ملک سے مشورہ کر لینا چاہئے تھا کیونکہ ایف آئی اے 2012میں انکوائری کے دوران مجھے بے گناہ ثابت قرار دے چکی ہے اور اس وقت پیپلز پارٹی برسر اقتدار تھی،میرا ماضی اور حال کرپشن سے پاک ہے اور اس کی وجہ میری ساری عمر کی اصول پرستی کی سیاست ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جو الزامات تھے جے آئی ٹی نے میرے موقف کو مانا ،ویڈیو کا میرے حق میں فیصلہآیا اور عدالت عالیہ سے بھی سر خرو ہوا اور اس کے دستاویزی ثبوت میڈیا کو فراہم کرنے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے بیان سے بڑی کوفت ہوئی ۔کرپشن کرنے والا خواہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اس کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔وزیر تعلیم پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملکی بقاء کی جنگ لڑی جارہی ہے لہٰذا تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔