سندھ رینجرز نے کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے نگرانی کا نیا نظام متعارف کرا دیا

منگل 1 ستمبر 2015 17:26

سندھ رینجرز نے کراچی کو محفوظ بنانے کیلئے نگرانی کا نیا نظام متعارف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم ستمبر2015ء) کراچی کے مرکزی داخلی اور خارجی راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے سندھ رینجرز نے نگرانی کا نیا نظام متعارف کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مرکزی داخلی اور خارجی راستے اب رہیں گے محفوظ۔ مرکزی راستوں سے بارودی مواد یا کوئی بھی اسلحہ اب کراچی نہیں لایا جا سکے گا کیونکہ سندھ رینجرز نے تمام مرکزی داخلی اور خارجی راستوں پر لگا دیا نگرانی کا نیا نظام۔

(جاری ہے)

اس دیو ہیکل ٹرک میں لگا سسٹم کرے گا تمام تر مال بردار گاڑیوں کا کرے گا مکمل ایکسرے۔ جس کسی نے بھی اسلحہ یا بارودی مواد شہر میں لانے کی کوشش کی تو وہ ہوگا قانون کے شکنجے میں۔ رینجرز حکام کے مطابق نگرانی کا یہ نظام پشاور اور اسلام آباد کے بعد کراچی میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کے ذریعے بغیر ٹریفک جام کے مال بردار گاڑیوں کو جلد از جلد چیک کیا جا سکے گا اور تو اور دہشت گردوں کو اسلحے کی آسان فراہمی معطل ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :