حیدرآباد ٗگودام سے65کلو بارودی مواد برآمد ، ایک شخص گرفتار

منگل 1 ستمبر 2015 17:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پھلیلی پولیس نے کمہار پاڑہ میں گودام پرچھاپا مارکر گودام سے 65کلو بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔

(جاری ہے)

کارروائی میں محمد سلیم نامی ایک شخص کو بھی گرفتارکیاگیا۔ ایس ایس پی عرفان بلوچ کے مطابق گودام میں پٹاخہ بم کے علاوہ دیسی ساخت کے بم تیارکئے جاتے تھے۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش جاری ہے۔