گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 1 ستمبر 2015 17:20

گلگت بلتستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف ..

گلگت بلتستان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم ستمبر 2015 ء) : انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی سی کے جج راجہ شہباز خان نے 10ستمبر کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا، راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی جبکہ ایک اور شہری نے الطاف حسین کی متنازع تقریر پر ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے جس کے بعد مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر الطاف حسین کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔