مصروف رہنا اچھا لگتا ہے، جان ابراہیم

منگل 1 ستمبر 2015 17:00

مصروف رہنا اچھا لگتا ہے، جان ابراہیم

ممبئی ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہیم نے کہا ہے کہ انہیں مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہیم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ انہیں دوسرے اداکاروں کی طرح چھٹیوں پر جانا اچھا نہیں لگتا۔ انہیں مصروف رہنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جب تک فلمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں تو وہ خوش اور تروتازہ رہتے ہیں لیکن جب ان کے پاس کرنے کا کام نہیں ہوتا تو وہ بور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں یہ عادت ان کی بہن سے منتقل ہوئی ہے وہ بھی فراغت کو پسند نہیں کرتی اور کسی نہ کسی کام میں مشغول رہتی ہیں۔ اداکار کی نئی فلم ”ویلکم بیک“ ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، شروتی ہاسن، نانا پاٹیکر، پاریش راول ، ساکشی مگو، سارہ لورین، شینے ایوجا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات و پروڈکشن انیس بزمی نے دی ہے۔ فلم 4 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔