رنویر سنگھ صحت یاب ہوگئے

منگل 1 ستمبر 2015 17:00

رنویر سنگھ صحت یاب ہوگئے

ممبئی ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ صحت یاب ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ مئی میں ان کو فلم ”باجی راؤ مستانی“ کی عکسبندی کے دوران گھوڑے سے گرنے سے شدید چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے فلم کی عکسبندی تین ماہ کیلئے روک دی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم اب وہ مکمل صحت یاب ہیں اور فلم کی عکسبندی کے دوبارہ آغاز پر پرجوش بھی ہیں۔ فلم میں وہ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیپکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا شامل ہیں۔ فلم کی ہدایات سنجے لیلہ بنسالی نے دی ہے۔ فلم جلد ہی ریلیز ہوجائیگی۔